یکم فروری 2003ء کو مشہور امریکی خلائی شٹل “کولمبیا” اپنا مشن پورا کرنے کے بعد زمین کی فضا میں داخل ہو رہا تھا کہ ایک دھماکے کے ساتھ تباہ ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب یہ خلائی شٹل زمین سے دو لاکھ فٹ کی بلندی پر ساڑھے بارہ ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار سے زمین کی طرف آ رہی تھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں شٹل پر سوار ساتوں خلا باز ہلاک ہو گئے۔
یکم فروری 1919ء کو پیرس امن کانفرنس میں امریکا، اٹلی، فرانس اور برطانیہ “لیگ آف نیشنز” نامی ایک نئی عالمی تنظیم کے قیام پر متفق ہو گئے۔
یکم فروری 1979ء کو ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خمینی پندرہ سال کی جلا وطنی کے بعد اپنے وطن واپس آئے۔
یکم فروری 1960ء کو امریکا نے پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔
یکم فروری 1587ء کو انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ اول نے اپنی کزن میری کوئین آف سکاٹس کی موت کا وارنٹ سائن کر دیا۔
یکم فروری 1965ء کو امریکی ریاست الاباما میں سیاہ فام رہنما مارٹن لوتھر کنگ اور سینکڑوں دیگر افراد کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شہری حقوق کے لیے مظاہرہ کر رہے تھے۔
یکم فروری 1887ء کو امریکا کے ایک مشہور اسٹیٹ ایجنٹ ہاروے ولکوکس نے جنوبی کیلیفورنیا میں ایک وسیع و عریض نئ بستی آباد کی اور اس بستی کا نام ہالی وڈ رکھا۔